واشنگٹن:نیشنل ایکشن پلان کے بیشترحصوں پر اب تک عمل نہیں ہوا ، بلاول
منگل 9 فروری 2016 16:41
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن سیاست اور تنازعات سے پا ک ہوناچاہیے، دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف مضبوط موقف رکھنے والی سیاسی جماعتوں کوانتقامی کارروائیوں پرتحفظات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز واشنگٹن میں یونائیٹڈ انسٹی ٹیوٹ آف پیس تھک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمات قائم کرناغلط اورخطرناک ہے۔(جاری ہے)
اس سے موجودہ حکومت کی قانونی حیثیت مجروح ہورہی ہے۔حکومت مخالفین کوسیاسی انتقام کانشانہ بنارہی ہے نیشنل ایکشن پلان پرتمام جماعتوں کااتفاق ہے تاہم نیشنل ایکشن پلان کے بیشترحصوں پر اب تک عمل نہیں ہواہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں بھی کارروائیاں ہونی چاہیے۔بلاول کاکہنا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں سیاسی مفاہمت کی ضرورت ہے۔کراچی آپریشن ہم نے شروع کیاجس کے نتیجے میں لیاری سے گینگ وارکاخاتمہ ممکن ہوا اور امن قائم ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ انسداددہشت گردی قوانین کی آڑمیں سیاسی مقدمات کے نتائج خطرناک ہونگے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.