وزیراعلیٰ پنجاب بغیر پیشگی اطلاع کے نواحی گاؤں جیابگا پہنچ گئے، ہیلی کاپٹر اینٹوں کے بھٹے کے قریب کھیتوں میں اتار لیا
شہبازشریف کی طرف سے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کی مکمل کفالت کا اعلان، نواحی گاؤں میں کئی گھنٹے تک 3 مختلف اینٹوں کے بھٹوں کا تفصیلی معائنہ قوم کے مستقبل کو پیشگی معاوضوں کے ذریعے کسی کے ہاتھ گروی رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے،جب تک بھٹوں پر کام کرنے والا آخری بچہ بھی سکول نہیں پہنچ جاتا، میں آرام سے نہیں بیٹھوں گا‘ شہباز شریف
منگل 9 فروری 2016 18:15
لاہور /قصور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اچانک لاہور سے 33 کلومیٹر دور نواحی گاؤں جیابگا پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اپنا ہیلی کاپٹر اینٹوں کے بھٹے کے قریب کھیتوں میں اتار لیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف کے اس اچانک چھاپے کا مقصد بھٹہ خشت پر بچوں سے لی جانیوالی مزدوری کے خاتمے کے بارے میں حکومت پنجاب کے فیصلے پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔
وزیراعلیٰ نے نواحی گاؤں میں کئی گھنٹے تک 3 مختلف اینٹوں کے بھٹوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں کام کرنے والے مزدوروں سے مفصل سوال جواب کئے۔ بھٹہ مزدوروں نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو مشقت سے نجات دلانے اور سکول جانے والے بچوں کیلئے ماہانہ ایک ہزار روپے وظیفہ اور ان کے والدین کو 2 ہزار روپے دینے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایک غریب پرور فیصلہ ہے اور یہ احسن اقدام ہمارے خاندانوں کی قسمت بدل کر رکھ دے گااورہمیں ظالمانہ نظام سے نجات ملے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.