سرجیکل ٹاور میو ہسپتال کو رواں سال مکمل کرنے کے لئے کام کی رفتار تیز کی جائے ‘خواجہ سلمان رفیق
رواں سال سرجیکل ٹاور کے لئے 20 کروڑروپے محتص کئے گئے ہیں ، فنڈز خرچ ہونے پر مزید فنڈز فوراً فراہم کئے جائیں گے
منگل 9 فروری 2016 18:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء ) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ میو ہسپتال کے سرجیکل ٹاور کو رواں مالی میں مکمل کر کے فنکشنل کرنے کے لئے سول ورکس کی رفتار مزید تیز کی جائے ،حکومت نے سرجیکل ٹاور کے لئے رواں سال 200 ملین روپے مختص کئے ہیں-انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں میو ہسپتال کے سرجیکل ٹاور کے تعمیراتی کام پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ ، چیف انجینئر محکمہ مواصلات و تعمیرات ، چیف پلاننگ آفیسر محکمہ صحت عبدالحق بھٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار اشرف اور دیگر افسران نے شرکت کی -چیف انجینئر محکمہ مواصلات و تعمیرات نے اجلاس کو بتایا کہ سرجیکل ٹاور کا سول ورکس جون 2016 ء تک مکمل کر لیا جائے گا - انہوں نے بتایا کہ بلڈنگ کا انفراسٹرکچر مکمل کر لیا گیا ہے تاہم پردے کی دیواروں کی تعمیر ، فرشوں اور ٹائلوں کی تنصیب اور دیگر کام تیزی سے جاری ہے - سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ نے سوئی گیس ، بجلی کی وائرنگ اور میڈیکل گیسز کی سپلائی کے لئے مربوط ڈیزائننگ پر زور دیا تاکہ تمام کام بروقت اور صحیح طریقہ پر پائیہ تکمیل تک پہنچے اور پائپ فٹنگز اور بجلی کی وائرنگ کے لئے اضافی توڑ پھوڑ سے بچا جا سکے - اجلاس کو بتایا گیا کہ میڈیکل گیسز کی فراہمی ، لانڈری اور سی ایس ڈی کی خریداری کے لئے ٹیکنیکل بڈز موصول ہو گئی ہیں اور طریقہ کار کے مطابق وقت مقرر پر کمیٹی اعتراضات کا جائزہ لے کر فائنل کرے گی - ایم ایس میو ہسپتال نے بتایا کہ سرجیکل ٹاور میں 340 بیڈز اور 16آپریشن تھیٹر قائم کئے جا رہے ہیں جس سے میو ہسپتال میں سرجری کے شعبہ میں مریضوں کو مزید بہتر سہولیات میسر آ سکیں گی - سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ نے ہدایت کی کہ سرجیکل ٹاور پر تعمیراتی کام کی مانیٹرنگ کے لئے کوارڈینیشن کمیٹی کا ہفتہ میں ایک اجلاس ضرور منعقد کیا جائے تاکہ سرجیکل ٹاور کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے-
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.