پارٹی کی مضبوطی اور عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہم سب کا مشترکہ ایجنڈا ہونا چاہیے ‘عبدالعلیم خان
انٹرا پارٹی الیکشن جمہوریت کی اصل بنیا د ہے انشا ء اﷲ تحریک انصاف کے کارکن اس عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے
منگل 9 فروری 2016 18:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء ) تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مشاورتی اجلاس میں طے کیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں کسی تفریق کے بغیر آگے بڑھا جائے اور سب کو ساتھ لے کرچلنے کے عزم کے ساتھ ساتھ پارٹی ممبر شپ میں دل و جان سے شرکت کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے ۔پی ٹی آئی لاہور کے رہنماؤں نے عبدالعلیم خان کی زیر صدارت سردار کامل عمر کے دفتر میں اجلاس منعقد کیا جس میں جمشید اقبال چیمہ ،میاں حامد معراج ،مہر واجد عظیم ،یامین ٹیپو ،خالد محمود گجر ،چوہدری طالب سندھو ،رانا ضمیر دیال ،کرامت گجر اور عظمت کھوکھر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی کی مضبوطی اور عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہم سب کا مشترکہ ایجنڈا ہونا چاہیے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے کھلا چیلنج ہیں ،جمہوریت کا چیمپئن بننے والوں کو آج تک پارٹی کے اندر الیکشن کرانے کی ہمت نہیں ہوئی جبکہ عمران خان دوسری مرتبہ پارٹی کو جمہوری بنیادوں پر منظم کرنے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن جمہوریت کی اصل بنیا د ہے اور انشا ء اﷲ تحریک انصاف کے کارکن اس عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔اس موقع پر سردار کامل عمر کی طرف سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا جبکہ اُن کے علاقے میں یونین کونسل کے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیا ل ہوا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی، 50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
-
آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی عائد
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
-
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.