لیجنڈ لیونل میسی گردے کی تکلیف میں مبتلا ، ہسپتال منتقل
بدھ 10 فروری 2016 11:52
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) ارجنٹینا کے کپتان اور ہسپانوی کلب بارسلونا کے اسٹار لیونل میسی کے گردے میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔بارسلونا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسٹرائیکر میسی کے گردے میں تکلیف کے بعد متعدد ٹیسٹ کیے جائیں گے تاکہ ان کی تکلیف کا جائزہ لیا جا سکے۔
میسی کو گزشتہ دسمبر گردے میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی اور گردے میں پتھری سے منسلک بیماری کا شکار میسی اسی وجہ سے دسمبر میں ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔(جاری ہے)
تاہم کلب کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے بعد میسی بدھ کو ٹریننگ کیلئے ٹیم کو جوائن کر لیں گے اور ممکنہ طور پر ویلنشیا کے خلاف کنگز کپ کے سیمی فائنل کا دوسرا لیگ میچ کھیلیں گے۔
میسی اس سیزن میں بارسلونا کیلئے لا لیگا میں 17 میچوں میں 12 گول اسکور کر چکے ہیں جس کی بدولت ان کا کلب تین پوائنٹس کی واضح برتری کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔انہوں نے اتوار کو لیوانٹے کے خلاف میچ میں پورے 90 منٹ میدان میں گزارے جہاں ان کی ٹیم نے 2-0 سے فتح اپنے نام کی۔ کنگز کپ کے سیمی فائنل کے پہلے لیگ میچ میں بارسلونا نے 7-0 کے واضح مارجن سے فتح حاصل کی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.