کاشتکار گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لیے بڑھوتری کے نازک مرحلہ یعنی گوبھ حالت پرپانی کی کمی نہ آنے دیں
یہ مرحلہ کاشت کے 80 سے 90 دن بعد شروع ہوتا ہے اور اس میں فصل گوبھ یا سٹے نکالنے کے قریب ہوتی ہے ‘ ترجمان محکمہ زرعت
بدھ 10 فروری 2016 18:07
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کاشتکار گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لیے بڑھوتری کے نازک مرحلہ یعنی گوبھ حالت پرپانی کی کمی نہ آنے دیں۔یہ مرحلہ کاشت کے 80 سے 90 دن بعد شروع ہوتا ہے اور اس میں فصل گوبھ یا سٹے نکالنے کے قریب ہوتی ہے ۔ اگر اس مرحلہ پر پانی کی کمی ہو جائے تو پودوں میں زرپاشی کا عمل متاثر ہوتا ہے جس کی وجہ سے سٹوں میں دانے کم بنتے ہیں اور پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
گوبھ کی حالت میں سٹا پودے کے اندر ہی چھپا ہوتا ہے اور اس مرحلہ پربروقت آبپاشی سے پودوں کوسٹے نکالنے اور ان سٹوں میں زیادہ دانے بنانے میں آسانی ہوتی ہے ۔فصل کی تیسری آبپاشی اس وقت کی جاتی ہے جب دانہ بھرائی ہو رہی ہوتی ہے اور یہ دانے دودھیا حالت میں ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
نائٹروجنی کھاد گندم کا سٹہ نکلنے سے پہلے مکمل کر لینی ضروری ہے کیونکہ نائٹروجنی کھاد کا دیر سے استعمال فصل پر کالا تیلہ کے حملہ کا باعث بنتا ہے۔
کمزور رقبوں کے علاوہ دیگر رقبوں میں کاشتہ گندم کی فصل کمزور ہونے کی صورت میں نائٹروجنی کھاد کا 1/3 حصہ دوسری آبپاشی کے ساتھ استعمال کریں۔ کاشتکار گندم کی فی ایکڑ زیادہ اور اعلیٰ کوالٹی کی حامل پیداوار کے حصول کے لیے گوبھ کے مرحلہ پر عناصر صغیرہ زنک ،بوران اور کاپر کا سپرے کریں ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.