سات ماہ کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 89 فیصد اضافہ
جمعرات 11 فروری 2016 12:16
اسلام آباد ۔ 11 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) رواں مالی سال 2015-16ء کے پہلے سات ماہ میں جولائی تا جنوری کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 89 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی 2015ء تا جنور ی 2016ء کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو 310.56 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران نجی شعبہ کو جاری کردہ قرضوں کا حجم 164.29ارب روپے تھا۔
اقتصادی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں اضافہ کا بنیادی سبب شرح سود کی کمی ہے جس کے تحت سال 2015ء کے دوران شرح سود 11.05فیصد سے کم ہو کر 9.63 فیصد تک گر گئی۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) سے بینکوں اور مالیاتی اداروں سے نجی شعبہ کو جاری کردہ قرضوں کی شرح سود میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ منصوبہ کے تحت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں کئی مخصوص صنعتی و اقتصادی زونز کی تعمیر کی جائیگی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.