وفاقی بیوروکریسی میں تبادلے و تقرریاں، عارف احمد خان وفاقی سیکرٹری داخلہ مقرر
جمعرات 11 فروری 2016 13:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے عمل میں آئی ہیں جس کے تحت کراچی کے سابق کمشنر شعیب احمد صدیقی کو اسپیشل وفاقی سیکرٹری داخلہ مقرر کردیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، وفاقی سیکرٹریزکی سطح پراعلیٰ سرکاری حکام کے تبادلے اورتقرریاں عمل میں آئی ہیں جس کے تحت گزشتہ کئی برسوں سے وفاقی سیکر ٹری داخلہ کے عہدے پرکام کرنے والے شاہد خان کوسیکرٹری ایوان صدرتعینات کردیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی عارف احمد خان کو سیکرٹری برائے داخلہ لگا دیا گیا ہے،سائیں سرکارکے عتاب کا شکارہونے والے سابق کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی کوگریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی ہے اوراب وہ نئے اسپیشل وفاقی سیکرٹری داخلہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب احمد صدیقی کوکراچی آپریشن میں بہترکارکردگی پروفاقی سیکرٹری داخلہ لگایا گیا ہے جبکہ سائیں سرکارنے انہیں کمشنرکراچی کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنادیا تھا لیکن وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں ترقی دے دی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.