پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی وصولی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت ،وزارت پٹرولیم کو نوٹس جاری
سیلز ٹیکس کا نفاذ صرف پارلیمنٹ کا اختیار ہے ، حکومت ایسا کر کے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے ‘ اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا موقف
جمعرات 11 فروری 2016 14:24
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کے شیراز ذکا ء ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی وصولی کر رہی ہے حالانکہ آئین کے تحت وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد نہیں کرسکتی ۔
شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے قانونی نکتہ اٹھایاکہ آئین کے تحت سیلز ٹیکس عائد کرنا صرف پارلیمان کااختیار ہے ۔ وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرکے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے بلکہ آئین کی کیخلاف وزری کی مرتکب ہورہی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کو غیر آئینی قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے درخواست پروفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.