ہسپتالوں میں اصلاحات کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، سرکاری ہسپتالوں کو بھی نجی ہسپتالوں کی طرح کام کرنا چاہئے ، ملکی معیشت نیچے اور نواز شریف کا کاروبار اوپر جارہا ہے، وزیر خزانہ کے دبئی میں اربوں روپے کے اثاثے ہیں ، شریف برادران کے اشتہار سرکاری خرچے پر لگ رہے ہیں، اشتہاروں سے بجلی بن رہی ہے، عملاً کچھ نہیں ہورہا، وزیراعظم عوام پر ظلم نہ کریں
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا انتخابی جلسے سے خطاب
جمعرات 11 فروری 2016 17:30
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں اصلاحات کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، خواہش ہے سرکاری ہسپتال بھی نجی ہسپتالوں کی طرح کام کریں، پاکستان کی معیشت نیچے اور نواز شریف کا کاروبار اوپر جارہا ہے، اسحاق ڈار کے دبئی میں اربوں روپے کے اثاثے ہیں،نواز شریف سے سوال کرنا عوام کا حق ہے دونوں بھائیوں کے اشتہار سرکاری خرچے پر لگ رہے ہیں، اشتہاروں سے بجلی بن رہی ہے اصل میں کچھ نہیں ہورہا، میاں صاحب ظلم نہ کریں اگر اپنی شکل اخباروں میں دکھانی ہے تو اشتہاروں پر پیسہ بھی اپنی جیب سے لگائیں۔
وہ جمعرات کو یہاں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بناؤں،نواز شریف کا منصوبہ غربت ختم کرنا نہیں بڑے منصوبے بنانا ہے، ان کے آنے سے امیر مزید امیر اور غریب ، غریب تر ہوتا جارہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم نے کے پی کے میں ہسپتال ٹھیک کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور ہسپتالوں میں اصلاحات کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، خواہش ہے سرکاری ہستپال بھی نجی ہسپتالوں کی طرح کام کریں، چاہے حکومت چھوڑنی پڑجائے مگر اصلاحات کا کام نہیں رکے گا۔
انہوں نے کہا کہ مغرب میں غریبوں کے بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے اگر اورنج لائن ٹرین کے 200 ارب تعلیم پر خرچ کیے جاتے تو کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہتا۔ حکمران بادشاہت کررہے ہیں اسی لیے اپنے بچوں کو تیار کررہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت نیچے اور نواز شریف کا کاروبار اوپر جارہا ہے، اسحاق ڈار کے دبئی میں اربوں روپے کے اثاثے ہیں،نواز شریف سے سوال کرنا عوام کا حق ہے دونوں بھائیوں کے اشتہار سرکاری خرچے پر لگ رہے ہیں، اشتہاروں سے بجلی بن رہی ہے اصل میں کچھ نہیں ہورہا، میاں صاحب ظلم نہ کریں اگر اپنی شکل اخباروں میں دکھانی ہے تو اشتہاروں پر پیسہ بھی اپنی جیب سے لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ 22 تاریخ کے الیکشن میں بادشاہت اور نئے پاکستا ن میں مقابلہ ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.