2018کے انتخابات میں ہماری جماعت ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پرحصہ لے گی، ڈاکٹر محمد امجد
ملک بھر میں اے پی ایم ایل کے ہونے والے ورکرکنونشنز پارٹی کو ملک کی بڑی سیاسی طاقت بنانے کی تحریک کا آغاز ہیں، گفتگو
جمعرات 11 فروری 2016 22:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء)آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اے پی ایم ایل کے ہونے والے ورکرکنونشنز پارٹی کو ملک کی بڑی سیاسی طاقت بنانے کی تحریک کا آغاز ہیں۔2018کے انتخابات میں ہماری جماعت ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پرحصہ لے گی۔ آل پاکستان مسلم لیگ منظم اورمستحکم ہورہی ہے، ملک بھر میں تنظیم سازی اپنے آخری مراحل میں ہے،لوگ جنرل(ر)پرویز مشرف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے جوق در جوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں پنجاب اور کے پی کے سے آئے پارٹی وفود سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جنرل(ر)پرویز مشرف کو عوام ان کی آٹھ سالہ کارکردگی کی بنا پر پسند کرتے ہیں ۔(جاری ہے)
عوام جانتے ہیں کہ مختلف ادوار میں حکمران ان کے جذبات سے کھیلتے اورانہیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے آئے ہیں صرف پرویز مشرف وہ شخصیت ہیں جنہوں نے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا۔
یہی وجہ ہے کہ آج ملک بھر اور بیرون ممالک سے بڑی تعداد میں عوام و خواص پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ ملک بھر کے مختلف بڑے شہروں اور برطانیہ میں عظیم الشان ورکرز کنونشنز کروا کر ثابت کرے گی کہ ملک میں تیسری بڑی سیاسی قوت ہماری ہی جماعت ہے۔انہوں نے بتایا کہ آل پاکستان مسلم لیگ 13فروری کو مرکزی پنجاب، 19فروری کو مظفرآباد، 20فروری کراچی میں سندھ کنونشن،21فروری فیڈرل کیپیٹل، 24فروری یوتھ ونگ پنجاب، 28فروری لندن، یکم مارچ مانچسٹر،8مارچ شعبہ خواتین اور12مارچ کو ساؤتھ پنجاب میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے اور بلوچستان میں ورکرز کنونشنز کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.