پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیدی
جمعہ 12 فروری 2016 00:07
شارجہ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز نے اسلا م آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ شارجہ میں جاری میچ میں اسلام آباد کا آغاز اچھا نہ تھا اور شرجیل خان 2رنز بناکر پوویلین لوٹے ۔ شین واٹسن نے کوئٹہ کے باؤلرز پر چڑھائی کی تاہم وہ بھی 40رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ اسلام آباد کو کوئی بھی بلے باز بڑا سکور نہ بنا سکا اور عمران خالد 18،بلنگز 2،خالد لطیف 6،کامران غلام 9اور رسل 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
سعید اجمل 10رنز کیساتھ نا ٹ آؤ ٹ رہے اور اسلام آباد نے کوئٹہ کو جیت کے لیے 118رنز کا ہدف دیا ۔ کوئٹہ کی جانب سے ایلیٹ نے 3،چیمہ اور بابر نے 2،2جبکہ انور علی ، نواز اور نبی نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ 118رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کے اوپنر لیوک رائٹ 5رنز بنا کر رسل کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر انہوں نے کیون پیٹرسن کو صفر کی خفت سے دوچار کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.