راولپنڈی ،آر ڈی اے نے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر تعمیرات اور بغیر اجازت ہاؤسنگ سوسائٹی بنا نے پراڈیالہ روڈ پر تین بڑے ہاؤسنگ پراجیکٹس کو غیر قانونی قرار دیا
خلاف کاروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ،پروجیکٹس کے ذمہ داران اپنے دفاتر سے غائب،سینکڑوں شہریوں کے کروڑ وں روپے ڈوبنے کا خدشہ
جمعہ 12 فروری 2016 18:48
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر تعمیرات کرنے اور بنا اجازت ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر پلاٹ کی فروخت کرنے پراڈیالہ روڈ پر قائم تین بڑے ہاؤسنگ پراجیکٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ جبکہ انکے خلاف کاروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ جس کے بعد ان پروجیکٹس کے ذمہ داران اپنے دفتروں سے غائب ہوگئے ہیں۔
جس سے سینکڑوں شہریوں کے کروڑوں روپے ڈوبنے کا خدشہ پیداہوگیا۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کے دوران غیر قانونی ہاؤسنگ پراجیکٹس کے خلاف بھی بڑے آپریشن کا فیصلہ کرلیاگیاہے جس کے پہلے مرحلہ میں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مین اڈیالہ روڈپر قائم آئیڈیل فارمزہاؤسز،اسلام آباد فارم ہاؤسزاور میٹرہومز و سفاری ولازکو غیر قانونی قراردیتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے،ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ ان تینوں پراجیکٹس کیلئے قواعدوضوابط پورے کرنے کے علاوہ کوئی اجازت بھی نہیں لی گئی اور شہریوں کو فلیٹس و پلاٹوں کی فروخت شروع کردی گئی اور اب تک سینکڑوں شہری انہیں خریدچکے ہیں جبکہ میٹروہومز و سفاری ولازمیں تعمیر ہونے والے گھروں کو بھی محکمہ کی طرف سے غیر قانونی قراردیا جارہاہے اور ان کے خلاف کاروائی کے دوران سینکڑوں شہریوں کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جس کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے اور جلد آپریشن شروع کردیاجائے گا ،ادھر اس ضمن میں آرڈی اے حکام کاتصدیق کرتے ہوئے کہناہے کہ آرڈی اے کی حدودمیں کسی بھی غیر قانونی اقدام کی اجازت نہیں دی جاسکتی،ان فارم ہاؤسزکے خلاف بھی جلد سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ان میں خریدوفروخت کرنے والے شہری خوداس کے ذمہ دارہوں گے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.