پاکستانی عوام ویلنٹائن ڈے نہ منائیں یہ اسلامی روایت کا نہیں مغرب کا حصہ ہے ۔ صدر مملکت کا پاکستانی عوام پر زور
ہفتہ 13 فروری 2016 13:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستانی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے نہ منائیں کیوں کہ یہ دن اسلامی روایت کا نہیں، بلکہ مغرب کا حصہ ہے۔تحریک پاکستان کے رہنما سردار عبد الرب نشتر کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے کا ہماری ثقافت و روایات سے کوئی تعلق نہیں، اس لیے یہ دن منانے سے گریز کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ثقافت میں پائی جانے والی خرابیوں نے ہمارے ایک پڑوسی ملک کو بْری طرح متاثر کیا ہے، جس سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیے۔ ملک کے تعلیمی نظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک کے نصاب تعلیم کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے اور نظریہ پاکستان کے مطابق بنانے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے کام جاری ہے اور جلد تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے ملک میں نیا نصاب تعلیم رائج کیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.