ایبٹ آباد میں برف باری سے متاثرہ ذرائع مواصلات 48 گھنٹے گذرنے کے باوجود بحال نہیں ہو سکے
ہفتہ 13 فروری 2016 14:36
ایبٹ آباد۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) ایبٹ آباد میں برف باری سے متاثرہ ذرائع مواصلات 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہیں ہو سکے، محکمہ ورکس اینڈ سروسز، جی ڈی اے اور ایف ایچ اے کی انتظامیہ گلیات کی سڑکوں سے برف ہٹانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ ایبٹ آباد شہر کی اندرونی سڑکیں بحال ہو چکی ہیں، سڑکوں کے کنارے پر پڑے ہوئے درخت بھی بڑی حد تک ہٹا لئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک شہر کے اندر مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے۔
شہر کے بیشتر علاقوں میں تیسرے روز بھی گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین، ہوٹل اور گیسٹ ہاوٴسز مالکان سمیت دیگر کاروباری طبقات کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ کمشنر ہزارہ نے ہزارہ کے بالائی علاقوں میں سیاحوں کی آمد روک دی ہے کیونکہ برف باری اور پھسلن کی وجہ سے کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے، ایبٹ آباد شہر کے بیشتر حصوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے تاہم برف کے باعث بجلی کا نظام ابھی مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکا ہے اور ٹیلی فون نظام کو بھی درست کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.