بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے سالانہ وظیفے میں 800روپے اضافے کا اعلان
سالانہ وظیفہ 18ہزار سے بڑھاکر 18ہزار 800روپے کر دیا گیا ،اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2015ء سے ہوگا
ہفتہ 13 فروری 2016 22:20
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء)وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے سالانہ وظیفے میں 800روپے اضافے کا اعلان کر دیا ، سالانہ وظیفہ 18ہزار روپے سے بڑھاکر 18ہزار 800روپے کر دیا گیا ۔
(جاری ہے)
وزارت خزانہ کی طر ف سے جاری اعلامیئے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وظیفے میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کیا گیا، وظیفے میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2015ء سے ہوگا، وظیفے سے مستفید ہونے والوں کو بقایا جات اگلی قسط میں دئیے جائیں گے۔
وظیفہ حاصل کرنے والوں کو ہر تین ماہ بعد4500روپے کی بجائے اب 4700روپے ملیں گے، دو سال کے دوران یہ وظیفہ 12ہزار سے بڑھا کر 18ہزار کیا گیا جس میں اب مزید 800روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے اس پرگروگرام سے مستفید ہونے والوں پر مہنگائی کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی ۔مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.