فواد خان کا ’'لڑکی بیوٹی فل‘ پر رقص
فلم’ ’کپور اینڈ سنز“ رواں سال 11 مارچ کو ریلیز کی جائے گی فلم میں فواد خان اور سدھارتھ ملہورترا بھائیوں جبکہ رشی کپور ان کے دادا کا کردار ادا کر رہے ہیں
اتوار 14 فروری 2016 11:13
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء)پاکستان کے باصلاحیت اداکار فواد خان بظاہر نہایت خاموش طبع اور سنجیدہ نظر آتے ہیں، لیکن شاید ہی کوئی یہ جانتا ہوگا کہ وہ بھی کیمرے کے پیچھے کافی تفریح کرنے والے انسان ہیں۔اگر ہماری بات پر یقین نہیں آرہا تو خود یہ انسٹاگرام ویڈیو دیکھ لیں۔فواد خان کی فلم”کپور اینڈ سنز“ کی تشہیری تصاویر کے ساتھ ساتھ فواد نے اپنی یہ مزاحیہ ویڈیو بھی مداحوں سے شئیر کی جس میں وہ فلم کا گانا ’لڑکی بیوٹی فل‘ گاتے اور اس پر رقص کرتے دکھائی دیئے۔
ہوا کچھ یوں کہ اس گانے کی ڈبنگ سے قبل فواد سٹوڈیو میں اِس پر رقص میں مصروف تھے جب کہ ایک کیمرا چھپ کر ان کی ویڈیو بنا رہا تھا۔فواد کو جیسے ہی اس بات کا اندازہ ہوا کہ ان کی ویڈیو بنائی جارہی ہے تو انہوں نے گانا اور رقص کرنا بند کردیا۔(جاری ہے)
فواد خان اس وقت اپنی بولی وڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا اور رشی کپور اہم کردار میں نظر آئیں گے۔حال ہی میں اس فلم کا پہلا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا جسے مداحوں سے خوب پذیرائی ملی-اس فلم میں فواد خان اور سدھارتھ ملہورترا بھائیوں جبکہ رشی کپور ان کے دادا کا کردار ادا کر رہے ہیں-فلم’ ’کپور اینڈ سنز“ رواں سال 11 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.