جان ابراہم بہترین اداکارسمیت مزاحیہ انسان بھی ہیں،سوناکشی
میرے لیے بالی ووڈ سے جڑے رہنا یا دوری اختیار کرنا کوئی مسئلہ نہیں،اداکارہ
اتوار 14 فروری 2016 11:13
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری سے جڑے رہنا اور دور جانا ان کے لیے بہت آسان ہے جب کہ فلم انڈسٹری سے باہر نکل کر وہ کسی بھی چیز کی فکر نہیں کرتی ہیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا کا کہنا ہے کہ جب وہ فلم نگری میں کام نہیں کر رہی ہوتی ہیں تو وہ انڈسٹری سے دوری اختیار کر لیتی ہیں پھر چاہے انڈسٹری میں کچھ بھی ہورہا ہو وہ فکر نہیں کرتیں لیکن دوسری جانب جب وہ کسی فلم میں کام کررہی ہوتی ہیں تو ہرچیز کا پتہ رکھتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کے لیے فلم انڈسٹری سے جڑے رہنا اور دور جانا بہت آسان ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ نئی آنے والی فلم ”فورس 2“ میں اداکار جان ابراہم کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا، وہ بہترین اداکارہونے کے ساتھ ساتھ اچھا حسن مزاح بھی رکھتے ہیں، اس کے علاوہ وہ ان کی فٹنس کے حوالے سے بھی سے بہت متاثرہوئیں ہیں۔(جاری ہے)
سوناکشی نے اپنی فلموں ادا کئے گئے کرداروں سے متعلق کہا کہ کسی بھی فلم یا ڈرامے میں ہراداکر صرف اپنے اپنے کردارہی ادا کرتے ہیں، جن کا ان کی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
اس لئے وہ سمجھتی ہیں کہ کسی بھی اداکار سے فلموں میں اس کے کردارکے حوالے سے نہیں سوال نہیں کرنا چاہیے۔ کئی اداکار فلموں میں قتل کرتے ہیں لیکن ان سے تو کوئی سوال نہیں کیا جاتا تو اگر میں کسی شرمیلی یا سنجیدہ لڑکی کا کردار کروں تو کیا مسئلہ ہے۔واضح ر ہے کہ اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلم “فورس ٹو” میں مصروف ہیں جب کہ فلم میں ان کے مد مقابل اداکار جان ابراہم مرکزی کردار ادا کارتے نظرآئیں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.