اوورسیزپاکستانیزکمشن پنجاب نے موصول ہونے والی 22ہزار شکایات میں سے55فیصدکاازالہ کردیا
شکایات پرسرکاری افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی،زیرسماعت کیسزکے جلد فیصلوں کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیاجا رہاہے اوورسیزکمشن پاکستان پنجاب کی کارکردگی سے متاثرہوکر آزادکشمیر میں بھی اسی نوعیت کا ادارہ قائم کیاجا رہا ہے کمشن سرمایہ کاری کے فروغ اور ملکی ترقی کیلئے اوورسیزپاکستانی شہریوں کے کردار کو سراہتا ہے، محمدافضال بھٹی کا کنونشن سے خطاب
اتوار 14 فروری 2016 15:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) کمشنر اوورسیز پاکستانیزکمشن پنجاب محمد افضال بھٹی نے کہا ہے کہ کمشن کو قیام کے ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 2200شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 55فیصد کا ازالہ کر دیا گیا ہے ۔بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی شکایات پر مختلف سرکاری افسران و ملازمین کے خلاف کیسز اینٹی کرپشن کو بھجوائے گئے جبکہ عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کے جلد فیصلوں کیلئے بھی لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہے جس کیلئے عدالت عالیہ اور وزارت قانون کے حکام کودرخواست کی جاچکی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چےئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمشن خالد شاہین ، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن عامر جان، ضلعی چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمشن گجرات و سیالکوٹ ،اراکین اسمبلی چوہدری شبیر احمد، طارق سبحانی، چوہدری اجمل، چوہدری سلیم ودیگرنے بھی کنونشن میں اظہار خیال کیا جبکہ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اوورسیز پاکستانیز بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.