بھا رتی احتجا ج مسترد، امریکہ نے پاکستان کوایف 16 طیاروں کی فروخت کا سرٹیفیکیٹ جا ری کر دیا
پیر 15 فروری 2016 12:29
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) امریکا کی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کے لیے منظوری کا سر ٹیفیکٹ جاری کردیا۔سرٹیفکیٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 8 ایف سولہ جنگی طیاروں اور دیگر دفاعی سازو سامان کی فروخت امریکا کے مفاد میں ہے۔واضح رہے کہ امریکی کانگریس میں، پاکستان کو طیاروں کی فروخت کے مخالف اراکین کو مطمئن کرنے کے لیے ’نیشنل انٹرسٹ‘ (قومی مفاد) سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ضرورت تھی، جسے قانون سازوں کی جانب سے اسے شاذ و نادر ہی چیلنج کیا جاتا ہے۔
سرٹیفکیٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے جنوبی ایشیا کے اسٹریٹیجک پارٹنر کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے اسے طیاروں کی مجوزہ فروخت، امریکی خارجہ پالیسی کے مقاصد اور قومی سلامتی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد دے گی.ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کی جانب سے کہا گیا کہ طیاروں کی مجوزہ فروخت پاکستان کی سیکیورٹی صلاحیت کو بڑھانے اور اس کے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.