نارائن اور پولارڈ کے بعد ڈیرن براوو بھی ورلڈ ٹی 20 سے دستبردار
پیر 15 فروری 2016 14:58
سینٹ جارج ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) ویسٹ انڈیز کو ایک اور دھچکہ، کیرن پولارڈ اور سنیل نارائن کے بعد ڈیرن براوو نے بھی ورلڈ ٹی 20 کھیلنے سے معذرت کر لی، ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں اس لئے ورلڈ ٹی 20 میں حصہ نہیں لیں گے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں شیڈول ورلڈ ٹی 20 کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں سے تین کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کھیلنے سے معذرت کر لی ہے، گزشتہ ہفتے سنیل نارائن اور کیرن پولارڈ نے ورلڈ ٹی 20 کھیلنے سے انکار کیا تھا اور اب سکواڈ میں شامل ڈیرن براوو نے بھی میگا ایونٹ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔
انہوں نے تحریری طور پر بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح ٹیسٹ کرکٹ ہے اور میں زیادہ سے زیادہ وقت ٹیسٹ کرکٹ کو دینا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سنیل نارائن اور کیرن پولارڈ کے متبادل کے طور پر کارلوس براتھویٹ اور ایشلے نرس کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے جبکہ ڈیرن براوو کے متبادل کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.