ایل این جی پائپ لائن کیلئے جی آئی ڈی سی ٹیکس وصول نہ کیا جائے،بزنس کانفرنس کے چیف ایگزیکٹو کا حکومت سے مطالبہ
پیر 15 فروری 2016 17:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) پاکستان بزنس کانفرنس کے چیف ایگزیکٹو احسان ملک نے حکومت سے برآمدکنندگان کے ریفنڈ ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔ ایل این جی پائپ لائن کے لئے جی آئی ڈی سی ٹیکس وصول نہ کیا جائے ۔ وزیر اعظم کی طرف سے 12 فروری کو ایکسپورٹ آئٹم پر جنرل سیلز ٹیکس جی ایس ٹی کی شرح 0 فیصد کرنے کے وعدے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان بزنس کانفرنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احسان ملک نے پیر کے روز سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لئے ایکسپورٹ آئٹم کو ترجیحی دینا ہو گا ملک میں اب تک انڈسٹریل پالیسی نہیں بن سکی جن کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے 12 فروری کو ایکسپورٹ اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح زیرو فیصد کرنے کی حامی بھری تھی اس پر عملدرآمد کرایا جائے اس کے علاوہ ایکسپورٹرز کے ریفنڈ بھی ادا کئے جائیں ۔
ویلیو ایڈیڈ کرنے والے سیکٹرز جن میں خام کپاس بھی شامل ہے ڈیوٹی اور جی ایس ٹی کو ختم کیا جائے اور بھارتی یارن پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگائی جائے ۔احسان ملک نے کہا کہ پاکستان میں خطے کے دوسرے ممالک کی نسبت بجلی اور لیبر کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں اس کو کم کرنے کی ضرورت ہے چائنہ اور بھارت نے اپنی برآمدات کو بڑھانے کے لئے اپنی کرنسی ڈی ویلیو کی ہے پاکستان کو بھی اپنی کرنسی مزید ڈی ویلیو کرنی چاہئے ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.