ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا،ایس ڈی پی اوسرکل معین اشر ف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 فروری 2016 20:06

سمبڑیال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2016ء) ایس ڈی پی اوسرکل معین اشر ف بٹر، چیئرمین یونین کونسل ساہووالہ ادریس احمد چیمہ، ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک افواج ، سیکورٹی اداروں اورپولیس کے ساتھ ساتھ پوری قوم جبکہ ہر فرد کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ساہووالہ یونین کونسل میں دہشت گردی سمیت جرائم کی بیخ کنی کے حوالے سے محافظ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ محافظ کمیٹیوں کے اراکین جن میں بلدیاتی انتخابات میں نو منتخب چیئرمین ، کونسلرز ، نمبردار ، ریٹائرڈ فوجی اورمعززین علاقہ شامل ہیں جو اپنے علاقہ میں ہر قسم کے جرائم اورجرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے پولیس فورس کا ساتھ دیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ سماج دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں اورمشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں جبکہ تعلیمی اداروں ، مدرسوں ، اقلیتی عبادگاہوں میں بھی سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات کو خاطر خواہ بنانے کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں ٹھیکری پہرہ اورنمبرداری کا نظام بھی مزید فعال کیا جارہا ہے۔