پی سی بی نے کوچنگ کا موقع دیا تو انکار نہیں کروں گا، پاکستان میں عالمی کرکٹ کا نہ ہونا افسوسناک ہے،پاکستان نے دنیا کو بہترین کھلاڑی فراہم کیے لیکن عالمی کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ تکلیف دہ ہے ،ویسٹ انڈیز پاکستان کا دورہ کرنے کو تیار ہے، دنیائے کرکٹ پر جب ویسٹ انڈیز کا راج تھا اس وقت عمران خان کی قیادت میں صرف پاکستان کی ٹیم ہی مشکلات سے دوچار کرتی تھی
ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بلے باز ویوین رچرڈ کا انٹرویو
پیر 15 فروری 2016 21:41
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بلے باز ویوین رچرڈ کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے انہیں گرین شرٹس کی کوچنگ کا موقع دیا تو وہ قلیل مدت کے لیے اپنی خدمات ضرور پیش کریں گے۔پاکستان سپرلیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کی سرپرستی کرنے والے ماضی کے لیجنڈری بلے باز سرویوین رچرڈ ان دنوں شارجہ میں موجود ہیں اور اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مفید مشورے بھی دے رہے ہیں جس کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔
سر ویوین رچرڈ کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی کی جانب سے انہیں ٹیم کی کوچنگ کا موقع دیا گیا تو وہ انکارنہیں کریں گے اور تھوڑے عرصے کے لیے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے خدمات پیش کریں گے تاہم پاکستان کے پاس اس وقت مایہ ناز فاسٹ بولر وقار یونس موجود ہیں جو بہترین خدمات پیش کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
سرویوین رچرڈ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں عالمی کرکٹ کا نہ ہونا افسوسناک ہے، پاکستان نے دنیا کو بہترین کھلاڑی فراہم کیے لیکن عالمی کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس ملک کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ تکلیف دہ ہے تاہم مجھے امید ہے کہ پاکستان کرکٹ میں بہتری آئے گی جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے تیارہے۔
ماضی کی یادروں کو کریدتے ہوئے ویوین رچرڈ کا کہنا تھا کہ دنیائے کرکٹ پر جب ویسٹ انڈیز کا راج تھا اس وقت ہمیں عمران خان کی قیادت میں صرف پاکستان کی ٹیم ہی مشکلات سے دوچار کرتی تھی جب کہ اس زمانے میں مضبوط ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف 3 میچز پر مشتمل سیریز کو ڈرا کرنا بڑی بات تھی،گرین شرٹس کے پاس جاوید میانداد جیسے کھلاڑی بھی تھے جو اپنے جسم سے قومی پرچم لپیٹ لیتے تھے اور کوئی کھلاڑی اپنے جسم پران سے بہترانداز میں ملک کا پرچم نہیں لپیٹ سکتا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز سرویوین رچرڈ نے 121 ٹیسٹ اور47 ایک روزہ میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 50.23 کی اوسط سے رنز بنائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.