فنکار کا اصل سرمایہ اس کے پرستار ہوتے ہیں،گلوکارہ شاہدہ منی
ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے اس کے مداحوں کی تعداد ان گنت ہو، جب سے شوبز میں قدم رکھا ہے خود کو اپنے پرستاروں کے درمیان ہی رکھا ہے،خصوصی گفتگو
منگل 16 فروری 2016 17:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) فنکار کا اصل سرمایہ اس کے پرستار ہوتے ہیں۔ اداکار خواہ وہ ٹیلی ویژن کا ہو، تھیٹر کا یا پھر فلم کا وہ اپنی اداکاری کے بل بوتے پر لوگوں کے دلوں میں اپنا گھر بناتا ہے۔ ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے مداحوں کی تعداد ان گنت ہو۔ میں نے جب سے شوبز میں قدم رکھا ہے خود کو اپنے پرستاروں کے درمیان ہی رکھا ہے ان خیالات کا اظہار اداکارہ گلوکارہ شاہدہ منی نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے کہا میوزک کو انہوں نے ہمیشہ ہی ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تہوار آتے تو میں اس تہوار کی مناسب سے البم ریلیز کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے گلوکاروں اور فنکاروں نے بیرون ممالک جاکر اپنی پرفارمنس کے زور پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکسانی فنکار بیرون ممالک میں پاکستانی ایمبسڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔
اندرون ملک ہو یا بیرون ملک لوگوں کا ہجوم فنکار کی ایک ایک حرکت کو نظرمیں رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکار کامیڈی کرے یا سنجیدہ اداکاری یا پھر گلوکاری تمام سطحوں پر پاکستانی فنکاروں نے بھارت جیسے فلم انڈسٹری کے حوالے سے برصغیر کے سب سے بڑے ملک میں جھنڈے گاڑے ہیں۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ فنکار اپنے پرستاروں کے دل میں رہتا ہے اور کبھی نہیں چاہتا کہ اسکے مداح اسے دل سے نکال پھینکیں وہ آخری دم تک سراہا جانا چاہتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
-
پاکستان کے نامورصداکار، اداکاراورشاعرطارق عزیز کا یوم پیدائش (کل) منایا جائیگا
-
معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر کا اپنا ڈیبیو البم جاری کرنے کا اعلان
-
’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘کا روشن سنگھ سوڈھی لاپتہ،شکایت درج
-
کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش،ابرارالحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں، مشی خان
-
نارضگیاں ختم ، بن بلائے گووندابھانجی کی شادی میں پہنچ گئے
-
آئی پی ایل کی غیرقانونی سٹریمنگ،تمنا بھاٹیہ، سنجے دت اور بادشاہ سائبر سیل طلب
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.