خواتین کا پریس کلب کے سامنے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ثنااللہ ناگرہ منگل 16 فروری 2016 20:51
سمبڑیال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔16فروری۔2016ء) 4ماہ سے متواتر 24گھنٹے کی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین کا پریس کلب کے سامنے کتبے اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ ،سینہ کوبی سمیت سوئی گیس حکام اور حکومتی نمائندوں کے خلاف نعرہ بازی ،سوئی گیس بندش ختم نہ کرنے پر آج سے روڈ بلاک کرکے احتجاج کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے مختلف علاقوں بالخصوص محلہ نواب پورہ میں تقریباً4ماہ سے متواتر 24گھنٹے کی گھروں میں سوئی گیس کی بندش پر خواتین نے پریس کلب کے سامنے سوئی گیس کے حکام سمیت حکومتی نمائندوں کے خلاف شدید احتجاج کیا، خواتین نے ہاتھوں میں سوئی گیس کے حکام کے خلاف احتجاجی تحریروں پر مبنی کتنے اٹھا رکھے تھے ۔
خواتین شمائلہ بی بی، کوثر، ناہید ،حناء ،رانی، مریم، خفصہ، فاطمہ بی بی ،آپا سکینہ، ماسی صغراں سمیت کثیر تعداد میں دیگر خواتین نے اس موقع پر کہا کہ گھروں میں سوئی گیس کی بندش پر خانہ داری سمیت دیگر گھریلوامور میں انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور 4ماہ سے مسلسل گیس کی متواتر بندش نے نفسیاتی مریض بنا کر رکھ دیا ہے جبکہ سوئی گیس حکام اور حکومتی نمائندوں کو بارہا آگاہی کے باوجود بھی سوئی گیس کی بندش کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔(جاری ہے)
سوئی گیس کی ظالمانہ بندش فی الفور ختم نہ کرنے پر احتجاجی خواتین نے آج سے روڈ بلاک کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.