،،ایل این جی سکینڈل تحقیقات،،
نیب کاوزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا کے بینک اکاؤنٹس میں رقوم کی ترسیل کی چھان بین کا فیصلہ اوگرا قواعد کے برعکس نواز شریف حکومت نے 48ارب کی ایل این جی کم ریٹس پر پاور کمپنیوں کو فروخت کرکے قومی خزانہ کو اربوں کا نقصان پہنچایا ، نیب ذرائع
بدھ 17 فروری 2016 14:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) نیب حکام نے ایل این جی درآمد سکینڈل میں مبینہ 48 ارب کرپشن کی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا کے بینک اکاؤنٹس کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت پٹرولیم نے 48ارب روپے کی ایل این جی درآمد کی تھی جس میں مبینہ طور پر بھاری کرپشن کی گئی ہے ۔
سیکرٹری پٹرولیم اور وزیر پٹرولیم نے 19جہاز ایل این جی کے درآمد کئے ہیں اور ایک جہاز ایل این جی کی قیمت پچیس ملین امریکی ڈالر ہے ۔ نیب حکام نواز شریف حکومت کی طرف سے اربوں روپے کے ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات کرا رہا ہے جس میں ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دینے میں مبینہ کرپشن بھی تحقیقات کا حصہ ہے ۔(جاری ہے)
آن لائن کو نیب ذرائع نے بتایا کہ ایل این جی سکینڈل میں مبینہ کرپشن کو آگے بڑھاتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا ، پی ایس او کے ایم ڈی عمران شیخ اور سوئی سدرن کمپنی کے افسران کے بینک اکاؤنٹس میں رقوم کی ترسیل کی چھان بین کی جائے گی ۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت پٹرولیم نے اڑتالیس ارب کی ایل این جی کو اوگرا قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نواز شریف کے قریبی رفقاء کی پاور کمپنیوں کو کم ریٹس پر ایل این جی فروخت کی جس سے قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ اوگرانے ایل این جی کی قیمت بارے حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا ۔ وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب ایل این جی منصوبہ کو تباہ کرنے کیلئے تحقیقات کرارہا ہے سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا کو نیب پہلے ہی طلب کرکے بیانات قلمبند کرچکا ہے وزیر پٹرولمی شاہد خاقان عباسی کا بیٹا دبئی میں کاروبار بھی کررہا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.