وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اور ڈنمارک کی ادویہ ساز کمپنی کے درمیان ذیابیطس کی روک تھام کے لئے معاہدہ
بدھ 17 فروری 2016 17:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء)وزارت قومی صحت اور ڈنمارک کی ادویات کی اعلی ترین کمپنی کے مابین ملک میں ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اعلیٰ سطحی تکنیکی معاونت کے لئے خصوصی معاہدہ طے پاگیا ۔جس پر متعلقہ نمائندوں نے دستخط کئے ۔ ڈینش کمپنی ذیابیطس کی تحقیق کے حوالے سے عالمی سطح پر پہچانی جاتی ہے۔
معاہدے کے تحت ذیابیطس کی روک تھام کے لیے ایک قومی ایکش پلان تشکیل دیا جائے گا۔ اس پلان کے تحت پاکستان میں ذیابیطس کے 70 لاکھ سے زائد مریضوں کی علاج معالجے تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں مشکلات کے لیے اقدامات کئے جائیں گے، مزیدبراں اس حوالے سے ذیابیطس سے بچاؤ کی آگاہی دینے کے لیے ایک قومی مہم شروع کی جائے گی۔(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ذیابیطس ملک میں پاـئے جانے والے غیر متعدی امراض میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
وزارت قومی صحت نے غیر متعدی امراض کی روک تھام کے خصوصی سیل قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ذیابیطس کے حوالے سے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جس میں پورے ملک سے شراکت داروں کو شامل کیا جائے گا تاکہ ذیابیطس کے حوالے سے تحقیق کے کام کو آگے بڑھایا جا سکے اور اس مرض کی تشخیص ، علاج اور بچاؤ کے حوالے سے قومی ایکشن پلان جامع اور مربوط بنیادوں پر تشکیل دیا جائے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان ذیابیطس کے لحاظ سے دنیا میں آٹھواں بڑا ملک ہے جبکہ اڑھائی لاکھ مریض علاج کے سہولت سے مکمل استفادہ کر رہے ہیں اور صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈنمارک کی کمپنی کے نمائندہ رانا اظفر اور پاکستان میں ڈنمارک کے سفارتخانے کے خصوصی ایلچی نے بھی خطاب کیا اور پاکستان کو اس مرض سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے ہر ممکن تکنیکی تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.