پاک ارجنٹائن تجارتی حجم اتنا زیادہ نہیں ، دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے،روڈولفو جے مارٹن سراویا
دونوں اطراف کی کوششوں سے تجارتی حجم میں اضافہ ممکن بنایا جاسکتا ہے، تاجربرادری کو مستقل بنیادوں پر نمائشوں کے انعقاد، تجارتی وفود کے تبادلے اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے مل جل کر کام کرنا چاہیے،ارجنٹائنی سفیر کا کے سی سی آئی کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب
بدھ 17 فروری 2016 19:30
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء ) ارجنٹائن کے سفیرروڈولفو جے مارٹن سراویا نے کہا ہے کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین تجارتی حجم اتنا زیادہ نہیں لیکن دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے جو دونوں جانب سے کوششوں کے ذریعے تجارتی حجم میں اضافہ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔دونوں ممالک کی تاجربرادری کو ایک دوسرے کے ہاتھ تھام کر مستقل بنیادوں پر نمائشوں کے انعقاد، تجارتی وفود کے تبادلے اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر پیراگوئے کے اعزازی قونصل جنرل کامران طارق، کے سی سی آئی کے صدر یونس محمد بشیر، سینئر نائب صدر ضیاء احمد خان، نائب صدر محمد نعیم شریف،چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے ”مائی کراچی“ نمائش محمد ادریس، سابق صدور اے کیو خلیل، مجید عزیز اور خالد فیروز کے علاوہ منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.