لاکھوں کی آبادی والے علاقوں میں ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ پارک اور گرین بیلٹ بنائے جائیں گے ‘ خواجہ سعد رفیق
پی ایچ اے کوریلوے ٹریک کے ساتھ نرسری بنانے کی اِجازت دی جائیگی ،ریلوے کی جانب سے کرایے نہیں بڑھائے گئے بلکہ جن ٹرینوں کے کرایوں میں سبسڈی دی گئی تھی اس سبسڈی میں معمولی کمی کی گئی ہے‘ وفاقی وزیر ریلوے کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 17 فروری 2016 21:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاکھوں کی آبادی والے علاقوں میں ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ پارک اور گرین بیلٹ بنائے جائیں گے ،پی ایچ اے کوریلوے ٹریک کے ساتھ نرسری بنانے کی اِجازت دی جائے گی ،ریلوے کی جانب سے کرایے نہیں بڑھائے گئے بلکہ جن ٹرینوں کے کرایوں میں سبسڈی دی گئی تھی اس سبسڈی میں معمولی کمی کی گئی ہے۔
گزشتہ روز وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے شاہدرہ سے رائیونڈ تک سپیشل ٹرین کے ذریعے انسپکشن کی اور ریلوے سٹیشنوں اور ٹریک کے ساتھ ساتھ کوڑے کے ڈھیربنی جگہوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ اُنہیں گرین بیلٹ اور فینسنگ کے ذریعے محفوظ بنایاجائے۔ اس موقع پر ریلوے کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور، مشیر ریلوے انجم پرویز، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ہمایوں رشید، ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ارشد اسلام خٹک ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ وقار احمد شاہدسمیت دیگر اعلیٰ حکام اور پنجاب حکومت کی طرف سے کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ سنبل، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر کیپٹن (ر) محمد عثمان، وائس چیئرمین پی ایچ اے افتخار احمد، ڈی جی پی ایچ اے محمد شکیل بھی وزیر ریلوے کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.