قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور کراچی میں بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ ملنے پر احتجاج ‘ علامتی واک آؤٹ
جمعرات 18 فروری 2016 15:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور کراچی میں بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا اس سے قبل ایم کیو ایم کے سلیمان بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف صرف بجٹ کے موقع پر ایوان میں تشریف لاتے ہیں۔
وزیر داخلہ دہشت گردوں کو پکڑنے کی بات تو کرتے ہیں لیکن مولانا عبدالعزیز کو گرفتار کرنے سے کیوں خوفزدہ ہیں جو اسلام آباد میں بیٹھ کر کھلم کھلا طالبان کا پرچار کررہا ہے، دوسری طرف الطاف حسین کی تقریر پر پابندی ہے جو کھل کر طالبنائزیشن کیخلاف بات کرتے ہیں، دواؤں کی قیمتوں پر حکومت بے بس نظر آرہی ہے، آج وزیراعظم بھی نیب کیخلاف بول رہے ہیں ، پیپلز پارٹی بھی نیب کیخلاف ہے اور پی ٹی آئی بھی مرض کا احتساب چاہتی ہے ، نندی پور پاور پراجیکٹ میں کرپشن کی تحقیقات کون کریگا آپ نیب کو اپنی حد میں رہنے کی بات کررہے ہیں، پنجاب دہشت گردوں کا اڈہ بن چکا ہے ، یہ دہشت گرد دوسرے صوبوں میں جا کر کارروائیاں کررہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.