معاشی خوشحالی کے لئے زراعت اور لائیوسٹاک پرانحصار بہت ضروری ہے،راشدہ یعقوب شیخ
جمعرات 18 فروری 2016 16:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ معاشی خوشحالی کے لئے زراعت اور لائیوسٹاک پرانحصار بہت ضروری ہے ۔یہ دونوں ایسے شعبے ہیں جن میں خواتین کا کردار نمایاں ہے ۔ دیہی خواتین محنتی اور جفا کش ہونے کے ساتھ فرض شناس بھی ہیں ۔خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کسان کی دہلیز تک پہنچانے اورپیداواری لاگت میں کمی سمیت کسان کو خوشحال بنانے کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے ۔
حکومت اپنی ذمہ دار احسن طریقہ سے نبھارہی ہے تاہم فلاحی تنظیموں کو بھی آگے آنا چاہیے پنجا ب حکومت نے 2013-14میں زرعی ٹیوب ویلوں پر 13ارب روپے کی سبسڈی دی جبکہ چھوٹے کاشتکاروں میں چند برس کے دوران 30ہزار ٹریکٹر تقسیم کئے گئے جس پر فی ٹریکٹر 2لاکھ روپے سبسڈی دی گئی ہے- انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت ساڑھے 12ایکڑکے چھوٹے کاشتکار کو کھاد پر سبسڈی دے گی جبکہ چاول اور کاٹن کی آنے والی فصلو ں میں کسان کا نقصان نہیں ہونے دیں گے اور اس ضمن میں وفاق کے ساتھ مل کر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.