ہائی ایس ویگن اونرزاینڈورکرزایسوسی ایشن نے صاف ستھری پارکنگ کا مطالبہ کردیا
ذیشان حیدر جمعرات 18 فروری 2016 18:59
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 فروری۔2015ء ) ہائی ایس ویگن اونرزاینڈورکرزایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدرمیاں اعجازحسین نے کہا ہے کہ لاری اڈہ ویگن اسٹینڈسے حکومت کوتقریباً45سے 50کروڑسالانہ آمدن ہوتی ہے مگر پارکنگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہے،بارش کے دنوں میں پارکنگ کیچڑسے اورپانی سے بھرجاتی ہے جس کے باعث مسافروں اورغریب ٹرانسپورٹروں پریشانی میں مبتلاہوجاتے ہیں۔
لہذاڈسٹرکٹ حکومت فوری طورپرپارکنگ کو پختہ اوربنیادی سہولیات فراہم کرے۔(جاری ہے)
ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہوردورہ کے موقع پر لاری اڈہ میں ویگن مالکان اورعملہ سے اپنی گفتگومیں کیا۔اس موقع پرقمرخان کاکڑ،حاجی محمدسرور،اسلم جٹ جٹ ٹریول ٹرانسپورٹ والے بھی موجود تھے ۔میاں اعجازحسین نے کہاکہ پارکنگ فیس کا 24گھنٹے کی بجائے 12گھنٹے کاوقت مقررکرناٹرانسپورٹروں سے زیادتی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیاجائے گا۔
ویگن مالکان پہلے ہی بڑی مشکل سے کاروبارجاری رکھے ہوئے ہیں ایسے اقدامات ویگن ٹرانسپورٹ کوبندکرنے کے مترادف ہے حکومت چھوٹی ٹرانسپورٹ سے وابستہ افرادکوبنیادی سہولیات فراہم کرے۔انہوں نے ڈی سی او،آرٹی اے سیکرٹری اور یڈمنسٹررلاری اڈہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غریب ٹرانسپورٹروں کے مسائل کوحل کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
-
ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
تیز رفتار ویگو کی دوسری گاڑی کو ہولناک ٹکر، ڈرائیو اور مالک گرفتار
-
عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار 2ایجنٹس کو 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
-
ہم اپنے نوجوانوں کو ڈرگ مافیا کے حوالے نہیں کر سکتے، شرجیل میمن
-
علی امین گنڈاپور نے وفاق پر چڑھائی کی تو قانون حرکت میں آئے گا ،فیصل کریم کنڈی
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.