سینیٹ وقفہ سوالات،حویلیاں سے خنجراب تک نئی پٹڑی بچھانے کی تجویز زیر غور ہے،سعد رفیق
منصوبے کا تخمینہ 10 ارب 50 کروڑ ڈالر ہے،موجودہ حکومت کے دور میں کوئی ناقص ریلوے انجن نہیں خریدا گیا، امریکہ کی جنرل الیکٹرک کے تیار کردہ انجن خرید رہے ہیں،وزیرریلوے چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ ملحقہ پلے لینڈ کی تعمیر کا کام دسمبر 2016ء تک مکمل ہو جائیگا،عابد شیرعلی ،افغان باشندوں کے پاکستانی قومی شناختی کارڈمنسوخ کردیئے جائیں گے، عبدالقادر بلوچ
جمعرات 18 فروری 2016 21:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) سینٹ میں جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود اور میاں عتیق شیخ کے سوالات کے جوابات میں وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے ایوان کو بتایا کہ حویلیاں سے خنجراب کے درمیان 682 کلو میٹر کی نئی پٹڑی بچھانے کی تجویز زیر غور ہے، ہم نے چین کو اقتصادی راہداری کے تحت حویلیاں سے آگے ایبٹ آباد اور مانسہرہ تک پٹڑی پہلے مرحلے میں بچھانے کی تجویز دی ہے جس پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم حویلیاں تک کا منصوبہ فائنل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حویلیاں سے خنجراب تک کے منصوبے کا تخمینہ 10 ارب 50 کروڑ ڈالر ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے ایوان کو بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں کوئی ناقص ریلوے انجن نہیں خریدا گیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے دور میں انجنوں کی خریداری کی گئی تھی اب ہم امریکہ کی جنرل الیکٹرک کے تیار کردہ انجن خرید رہے ہیں۔ وہ معیار کے لحاظ سے بہترین انجن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 59 نئے ریلوے انجن خریدے جا رہے ہیں جن کی مرمت کے بھی مناسب انتظامات کئے جائیں گے۔ چینی کمپنی کے انجنوں کی قیمتیں زیادہ ہیں اس لئے نہیں خریدے تاہم انجنوں کی مرمت کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے ایوان کو بتایا ہے کہ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی سے ملحقہ پلے لینڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے جو دسمبر 2016ء تک مکمل ہو جائے گا اور اسے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ عام لوگوں کے لئے پارک ہوگا اس پارک میں تفریح کے لئے مواقع اور دیگر سہولیات موجود ہوں گی۔ وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے ایوان کو بتایا کہ جن افغان باشندوں نے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ حاصل کرلیا ہے ان کو منسوخ کیا جائے گا جس کے بعد انہیں واپس بھجوایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ افغانیوں کی وطن واپسی کا عمل حکومت پاکستان، افغانستان اور یو این ایچ سی آر کے درمیان سہ فریقی معاہدے کے مطابق کیا جاتا ہے۔ اس وقت 15 لاکھ 50 ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین رجسٹریشن کارڈ کا ثبوت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے حال ہی میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی قانونی طور پر افغان مہاجرین کی پاکستان میں ٹھہرنے کی تاریخ میں رواں سال 30 جون تک اضافہ کیا ہے البتہ ان افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں 31 دسمبر 2017ء تک اضافہ کرنے کی سمری کابینہ میں زیر غور ہے۔ سینیٹر کریم احمد خواجہ کے سوال کے جواب میں انہوں نے ایوان کو بتایا کہ زمینی اصلاحات ایکٹ 1977ء کی اکثر دفعات کو سپریم کورٹ کے شریعت اپیل بینچ کی طرف سے اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے 24 اکتوبر 2013ء کے اپنے فیصلے کے ذریعے نئے فریقین مخالف کو جامع بیان دائر کرانے والی ضروری پارٹیز میں شامل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کے قومی سطح پر بہت سے اثرات مرتب ہوں گے اور زمینی اصلاحات کے رکے ہوئے عمل کو دوبارہ بحال کرنے میں ورکرز پارٹی کی درخواست کی قبولیت اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ مسئلہ قومی سطح پر تمام صوبائی حکومتوں کی شراکت سے متفقہ طور پر سامنے آنا چاہئے لہذا اسے زیر غور لانے اور سپریم کورٹ کے سامنے متفقہ موقف کے طور پر پیش کرنے کی غرض سے اسے مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اصلاحات اراضی تین مراحل کا عمل رہا ہے۔ پہلی اصلاحات اراضی 1959ء، دوسری 1972 اور تیسری 1977ء میں کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.