مدارس پرچھاپے قابل مذمت ،حکومت کومذہبی جماعتوں سے مل کریہودوہنودکی سازشوں کوناکام بناناہے ،جے یو آئی نظریاتی بلوچستان

جمعرات 18 فروری 2016 22:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سینئر نائب امیر مولانا محمد حنیف ،صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا نور اللہ، صوبائی قائمقام امیر مولانا حقداد،جوائنٹ سیکرٹری سید عبدالواحد،صوبائی سالار مفتی غلام حیدر،صوبائی سیکرٹری اطلاعات جانان آغا جوائنٹ سیکرٹری حافظ گل نے مدارس پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اور مذہبی جماعتوں کو متحد ہوکر یہود وہنود کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے کیوں کہ کہ امت مسلمہ کی بقاء کامسئلہ ہے مدارس ہمارے عقائد ہیں مقتدر قوتوں کو چاہیے کہ وہ موجودہ حالات کے تناظر میں امت مسلمہ کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے امریکہ سمیت دیگر لادینی قوتوں کی بربریت کیخلاف ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہوکر ان کو ناکام بنائیں یہاں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان جو کہ اسلام کے نام ہر معرض وجود میں آیا ہے اس لئے آج دنیا بھر میں یہود ونصاریٰ اور لادین قوتیں اکٹھی ہوکر امت مسلمہ کیلئے مختلف مسائل پیدا کرکے ان کیلئے پریشانی کا باعث بن رہی ہیں اس لئے حکمرانوں اور ملک کی مقتدر قوتوں کو چاہیے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر متحدہوکر امت مسلمہ اور مسلمانوں کیخلاف امریکہ اور اغیار کی بربریت کیخلاف ڈٹ کر ان کا مقابلہ کریں کیوں کہ یہود ونصاریٰ کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے اس لئے ہمیں امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے دینی اخلاقی تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے امت مسلمہ کے بہتر مستقبل اور انہیں درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے کوششیں کرنی چاہییں انہوں نے کہاکہ دینی مدارس ہماری عقائد ہیں جہاں پر دینی تعلیم فراہم کی جاتی ہے ان پر چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہیں کیوں کہ مدارس ہی ہمارے دین کی تعلیم کے فروغ کا سبب اور مراکز ہیں یہود وہنود ایک سازش کے تحت ان کیخلاف متحدہوکر واویلا کررہے ہیں مدارس کا تحفظ امت مسلمہ کیلئے بقاء کا مسئلہ ہے کیوں کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اس لئے آج دنیا بھر کی اسلام دشمن قوتیں اکٹھی ہوکر مسلمانوں اور ملک کیلئے مسائل اور پریشانی کا باعث بن رہی ہیں امت مسلمہ نے متحد ہوکر ان سازشوں کا ناکام بنانا ہے تاکہ ہم دنیا اور آخرت میں سرخروہوسکیں بیان میں کہاگیا کہ مسلمانوں نے دین کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور دیتے رہیں گے کیوں کہ حق اور سچ کی جدوجہد میں مشکلات اور رکاوٹیں آتی رہتی ہیں ہم نے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے تاکہ دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :