بھارتی کرکٹر کوہلی کے پاکستانی مداح کی ضمانت مسترد
ہفتہ 20 فروری 2016 12:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) اپنے گھر پر بھارتی پرچم لہرانے والے کوہلی کے پاکستانی مداح کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔26 جنوری کو 22 سالہ عمر دراز ولد لیاقت علی نے ایڈیلیڈ میں ہندوستان کی فتح کے بعد ہندوستانی پرچم اوکاڑہ کے قریب اپنے گھر پر لہرایا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔اس میچ میں ہندوستانی مڈل آرڈر بلے باز ویرات کوہلی نے 90 رنز کی قابل شکست اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔
عمر دراز کے وکیل نے بتایا کہ مجسٹریٹ عنیق انور نے دراز کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ اب ہم سیشن کورٹ میں اپیل کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ دراز پر الزام ہے کہ اس نے پاکستان کی خودمختاری کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔(جاری ہے)
مقامی پولیس افسر فیصل رانا نے دراز کی گرفتاری کے موقع پر کہا تھا کہ انہیں دس سال تک کی سزا اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ’ابتدائی طور پر ہمیں بتایا گیا تھا کہ دراز محب وطن پاکستانی ہیں لیکن کوہلی کو پسند کرتے ہیں۔
‘گرفتار شخص کا کہنا تھا کہ کوہلی کے مداح ہیں اور انہوں نے اپنے مکان کی دیواروں پر اس کی تصاویر بھی لگا رکھی ہیں۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب انہیں احساس ہوگیا ہے کہ انہوں نے ہندوستان کا پرچم لہرا کر غلطی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.