بنی گالہ بڑی تباہی سے بچ گیا ،بھا ری مقدار میں اسلحہ برآمد
پیر 22 فروری 2016 12:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بنی گالہ کو تباہی سے بچا لیا ۔ بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ، گھر گھر چھاپوں کے دوران 27 سے زائد مشکوک افراد کو بھی گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق رینجرز ، حساس اداروں اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر بنی گالہ اور اس کے نواحی علاقے میں چھاپے مارے اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا برآمد ہونے والے اسلحہ میں چھوٹے اور بڑے تقریباً 30 سے زائد ہتھیار شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق اس دوران سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 47 سے زائد گھروں کی تلاشی بھی لی اور 27 سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردی اہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور جرائم میں ملوث افراد کے حراست میں رکھا جائے گا جبکہ بے گناہ افراد کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا جائے گا ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان سے شناختی کارڈ اور دیگر چیزیں بھی برآمد ہوئیں جن میں زیادہ تر افغان باشندے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.