وزیراعظم اور عمران خان پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے آتے تو عوام کی خوشی دوبالا ہوجاتی ، نہ آنا افسوسناک ، نجم سیٹھی
پیر 22 فروری 2016 12:49
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ چار دن بعد پاک بھارت میچ ہے لیکن سب کی زبان پر پی ایس ایل کا نام ہے۔ وزیراعظم اور عمران خان سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فائنل میچ دیکھنے دبئی جاتے تو عوام کی خوشی دوبالا ہو جاتی،پاکستان سپرلیگ کے فائنل مقابلے کیلئے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم ہاوس فل ہوگا، تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کا کہنا تھا پی ایس ایل میں آکر عوام اور کھلاڑیوں نے دل خوش کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پاک بھارت سیریز بحال ہو۔ بھارت اپنے کھلاڑیوں کو کسی لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل میں شرکت کر کے غیرملکی کھلاڑی بھی بہت خوش ہیں۔(جاری ہے)
افسوس ہے کہ وزیراعظم اور عمران خان میں سے کوئی بھی فائنل دیکھنے نہیں آرہا۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جائلز کلارک کے ساتھ کامن ویلتھ ٹیم کے ساتھ میچز کھیلنے کی بات بھی چل رہی ہے۔ لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ فائنل کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں،شائقین دلچسپ مقابلے سے لطف اندوز ہونگے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں تیس ہزارشائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ فینز کی پی ایس ایل میں دلچسپی کا واضح ثبوت ہے، حتمی معرکہ کیلئے وزیراعظم نوازشریف کے علاوہ چاروں صوبوں کے وزراء اعلی کو بھی دعوت دی گئی تھی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.