جرمن فٹ بال لیگ ، بائر لیور کیوزن کے منیجر اور ریفری میں بدمزگی
پیر 22 فروری 2016 14:44
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) فٹ بالر پی ری ایمرک کے قیمتی گول نے جرمن کلب بورشیا ڈورٹمنڈ کو بائر لیور کیوزن کیخلاف فتح دلا دی۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی میں جاری پریمیئر فٹ بال لیگ بنڈیزلیگا سیزن میں دونوں کلبوں کے درمیان کانٹے دار میچ دیکھنے کو ملا اور دونوں ٹیمیں پہلے ہاف میں گول کرنے میں ناکام رہیں۔
(جاری ہے)
بالآخر دوسرے ہاف کے 64ویں منٹ میں بورشیا ڈورٹمنڈ کے فرانسیسی نڑاد فٹ بالر پیری ایمرک نے خوبصورت گول کر کے ٹیم کو فتح دلادی ۔
میچ کے دوران اس وقت بدمزگی پیدا ہو گئی جب میچ ریفری فی لکس زوائر نے ہارنے والی ٹیم بائر لیور کوزن کے ہیڈ کوچ روجر شی مٹ کو فیلڈ کی حدود سے واپس سٹینڈز کی طرف جانے کو کہا مگر انہوں نے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔ روجر فیلڈ کی حدود کے اندر کھڑے ہو کر گول کیخلاف مسلسل احتجاج کرتے رہے جس پر میچ ریفری کو مجبوراً کچھ وقت کیلئے کھیل روکنا پڑا۔ کوچ روجر شی مٹ کا موقف تھا کہ پیری ایمرک کا گول محض فاؤل تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ہندوستانی مداح کرسٹیانو رونالڈو کے آٹو گراف کیلئے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچے
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.