محکمہ صحت نے پروفیسرز سے سرکاری ہسپتالوں کی ایمر جنسی اورآؤٹ ڈورز میں خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا
منگل 23 فروری 2016 14:32
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء)محکمہ صحت نے پروفیسرز سے سرکاری ہسپتالوں کی ایمر جنسی اورآؤٹ ڈورز میں خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ پروفیسرز دونوں شعبوں میں مہینوں چکر نہیں لگاتے اور سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور میں مریض جونیئرز ڈاکٹرز کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں ۔ محکمہ صحت نے صورتحال سے نمٹنے اور پروفیسرز کو ان دونوں شعبوں میں لانے کیلئے تیاری کرلی ہے ۔
سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے سیکرٹری انجم احمد شاہ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو پروفیسرز کی مصروفیات ، ہسپتال اور کالج کو دیئے گئے اوقات کے متعلق رپورٹ تیار کرے گی جس کی روشنی میں پروفیسرز کی آؤٹ ڈور ، ایمرجنسی ، آپریشن تھیٹر اور وارڈ زمیں ڈیوٹیوں کا تعین کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.