مون سون کے دوران رود کوہیوں میں کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی تیار کر لی گئی
منگل 23 فروری 2016 14:32
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) مون سون کے دوران رودکوہیوں میں کسی بھی قسم کے سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے،اس سلسلے میں ڈی جی خان میں جدید نوعیت کے موسمیاتی ریڈار کی تنصیب عمل میں لائی جا رہی ہے، اپریل تک تمام دریاؤں کے بندوں پشتوں کو مضبوط بنادیا جائے گا اور تشکیل کردہ معائنہ ٹیمیں ان کی انسپکشن کا عمل شروع کرکے رپورٹ حکومت کو ارسال کریں گی، صوبہ بھرکے تمام ویئر ہاؤسز میں ہرقسم کی اشیاء ضروریہ و خوردونوش کا ذخیرہ اپ ڈیٹ کر دیاگیا ہے۔
اس امر کا اظہار پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل جوالد اکرم نے فلڈکیبنٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر چیئرمین فلڈکیبنٹ کمیٹی ، چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنرز، سیکرٹریز و دیگر افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
ڈی جی پی ڈی ایم اے جواد اکرم نے بتایا کہ صوبے کی تمام اضلاع کی انتظامیہ کو دریاؤں ، نہروں کے کناروں پر پتھروں اور ریت کی بوریوں کا ذخیرہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹیوں کو بھی فعال کرنے بارے احکامات صادر کر دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پورا سال فعال رہی ہے اور اب بھی مختلف مواقع پر عوام کو معلومات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مون سون سے قبل تمام ضلعی انتظامیہ دریاؤں، ندی نالوں کے پانی کے بہاؤ میں آنے والی ہرقسم کی رکاوٹ کا خاتمہ تیزی سے کرنے بارے ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رودکوہیوں کے تیز پانی کو روکنے اور ذخیرہ کرنے کیلئے بھی حکمت عملی تیار کی جار ہی ہے۔اس سلسلے میں ڈی جی خان میں جدیدنوعیت کا موسمیاتی ریڈار نصب کیاجا رہا ہے جو لمحہ بہ لمحہ کسی بھی موسمیاتی کیفیت بارے اپ ڈیٹ معلومات فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اپریل میں پری فلڈ کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا تاکہ ہرقسم کی تجاویز اور حکمت عملی کو مزید اہمیت دی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مئی اور جون میں فل ڈریس موک ایکسر سائز کا عمل کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مرتب کی گئی حکمت عملی بارے آگاہی حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے 2016ء کیلئے ورک پلان مرتب کر لیا ہے جس پر عملدرآمد شروع کردیا گیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.