خیبرپختونخوا،قائمہ کمیٹی برائے زکوةٰوعشر،سماجی بہبود،خصوصی تعلیم اورترقی نسواں کا اجلاس
منگل 23 فروری 2016 16:36
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زکوةٰوعشر،سماجی بہبود،خصوصی تعلیم اورترقی نسواں کاایک اجلاس منگل کے روز کمیٹی کے چیئرمین اوررکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ ولی محمد کے زیر صدارت پشاورمیں منعقد ہوا۔
(جاری ہے)
اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی محترمہ معراج ہمایون ،محترمہ عظمیٰ خان، محترمہ راشدہ رفعت ،رومنہ جلیل،آمنہ سردار ،مفتی سید جنان اورزرین گل سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں صوبائی کمیشن برائے خود مختاری خواتین کو درپیش مسائل حل کرنے اوراسے فعال بنانے سے متعلق مختلف تجاویز پرغوروخوض کیا گیا ۔کمیٹی کے ممبران نے محکمہ سماجی بہبود کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی کمیشن برائے خودمختاری خواتین کے ملازمین کے مسائل حل کرنے اوران کی فلاح وبہبود کے سلسلے میں مناسب تجاویز تیار کرے اور کمیٹی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں انہیں پیش کیا جائے تاکہ کمیٹی ان پرکاروائی کرتے ہوئے مزیدلائحہ عمل وضع کرسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.