ساہیوال میڈیکل کالج کی رجسٹریشن نہ ہونے سے طلباء ذہنی تناؤ کا شکار ہونے لگے
ساہیوال میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات کا کالج چوک میں روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج ودھرنا ‘وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کامطالبہ
منگل 23 فروری 2016 21:34
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) ساہیوال میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات کا کالج چوک میں روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج ودھرنا ‘ کالج کی رجسٹریشن نہ ہونے سے رجسٹریشن نہ ہونے سے طلباء ذہنی تناؤ کا شکار ہونے لگے ‘وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال میڈیکل کالج کے سینکڑوں طلباء وطالبات نے آج بھی اپنا احتجاج جاری رکھا اور کالج چوک میں روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج و دھرنا دیا ۔
طلباء وطالبات کاکہنا تھا کہ کالج کی رجسٹریشن نہ ہونے سے ان کا فیوچر داؤ پر لگاہو ا ہے اور وہ ذہنی تناؤ کاشکار ہورہے ہیں جبکہ متعلقہ حکام کالج کی فیکلٹی پوری کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں جس کے باعث ان کا تعلیمی نقصان ہورہاہے اور وہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ چند روز قبل فائنل ائیر کے رزلٹ میں ساہیوال میڈیکل کالج کی پوزیشن پنجاب بھر میں ٹاپ پر ہے اور کالج کی طالبہ ام حبیبہ نے پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے لیکن اس کے باوجود کالج کی رجسٹریشن کا نہ ہونا حکومت کی عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ سلسلہ مسلسل جاری رہا تو طلبا و طالبات مایوسی کاشکار ہو جائیں گے اور ان کا کیئریر تباہ ہوجائے گا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.