حسن ابدال، تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی ، بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
بدھ 24 فروری 2016 20:51
حسن ابدال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء ) اے ایس پی کی زیر نگرانی تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ، اندورن ملک بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار۔کاروائی مخبر کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی، منشیات لے کر جانے والے ملزم کا قبل ازیں بھی متعدد بار منشیات سمگل کرنے کا اعتراف۔ ملزم نے منشیات اپنے جسم کے ساتھ باندھ رکھی تھی ، منشیات کے مالکان کی جانب سے معاملہ رفع دفع کرنے کے لیے لاکھوں روپے کی آفرٹھکرا دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے دوران کاروائی کے پی کے سے اندرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں افیوئن برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتا کر لیا اس سلسلے میں اے ایس پی تحصیل حسن ابدال عنبرین علی نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا مخبر کی جانب سے ملنے والی اطلاع پر ڈی پی او اٹک کی ہدایا ت کی روشنی میں تھانہ سٹی کے ایس ایچ او ملک محمد حیات کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں جن کی روشنی میں انہوں نے ایس آئی محمد الطاف ، اے ایس آئی آصف خان اور دیگر عملے کے ہمراہ لاری اڈہ پر واقع زمان پیٹرولیم کے قریب کامیاب کاروائی کرتے ہوئے محمد اسرار ولد محمد سرفراز سکنہ سرڈھیری چارسدہ کے قبضے سے 7کلو اعلیٰ کوالٹی کی افیوئن جو کہ ملزم نے جسم کے ساتھ باندھ رکھی تھی برآمد کر کے ملزم کو گرفتا ر کر لیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.