اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے شرجیل میمن نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا‘ 7اشتہاری کمپنیوں
کو 5 ارب روپے کے اشتہارات کی منظوری دی،5ارب کے اشتہارات میں سے 3ارب روپے خورد برد کیے گئے شرجیل میمن اور انعام اکبر کے نام ای سی ایل میں ڈال چکے ہیں،نیب کا سندھ ہائی کورٹ میں جواب
ذیشان حیدر بدھ 24 فروری 2016 21:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 فروری۔2016ء) سندھ کے سابق وزیراور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی شرجیل میمن کی درخواست پر نیب نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب داخل کیا ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے شرجیل میمن نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔
(جاری ہے)
نیب نے عدالت میں اپنے جواب میں مو قف اختیار کیا ہے کہ شرجیل میمن کے خلاف 5ارب روپے کی کرپشن کے الزام پر انکوائری جاری ہے، محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی تقسیم میں اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے۔
نیب نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات کی ڈائریکٹر زینت جہاں کی تحریری شکایت پر شرجیل میمن کے خلاف کارروائی جاری ہے، شرجیل میمن نے 7اشتہاری کمپنیوں کو 5 ارب روپے کے اشتہارات کی منظوری دی،5ارب کے اشتہارات میں سے 3ارب روپے خورد برد کیے گئے، شرجیل میمن اور انعام اکبر کے نام ای سی ایل میں ڈال چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.