خضدار :بارودی مواد کے دھماکے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 14زخمی ہوگئے
میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2016 12:55
خضدار (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25فروری۔2016ء) خضدار میں بارودی مواد کے دھماکے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 14زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
لیویز ذرائع کے مطابق خضدار کی تحصیل نال گروگ میں گھر میں رکھا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو لیویز فورس نے ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیاگیا۔
جبکہ شدید زخمیوں کو کراچی کے ہسپتال منتقل کیا گیا،دھماکے سے دو گھر بھی تباہ ہوگئے، ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد علی اکرم کے مطابق علاقہ دور دراز ہونے کی وجہ دھماکے کے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں کہ دھماکابارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا یا تخریب کاری تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.