انڈونیشیا ، پاکستانی سفارتخانہ کی فروخت میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن
تحقیقات سرد خانے میں ڈالنے پر چیئرمین نیب سے جواب طلب
جمعرات 25 فروری 2016 14:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انڈونیشیا میں پاکستانی سفارتخانہ کی فروخت میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات سرد خانے میں ڈالنے پر چیئرمین نیب سے جواب طلب کرلیا ہے ۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتخانہ میں مبینہ کرپشن کی نشاندہی اور کرپشن کی دستاویزاتی ثبوت دفتر خارجہ کے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی نے پارلیمنٹ کو 2012ء میں دیئے تھے چار سال گزرنے کے باوجود نیب نے ابھی تک کارروائی کا آغاز ہی نہیں کیا ہے نیب کی کارکردگی ایسی رہی تو ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیسے ہوگا ۔
ڈپٹی کنوینر پی اے سی سید نوید قمر نے کہا کہ نیب نے اس سکنیڈل کو سرد ڈانے میں ڈال رکھا ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بھی اس بارے میں نیب کو واضح ہدایات دی ہیں لیکن نیب سکینڈل کی تحقیقات میں کوئی کارروائی ابھی تک نہیں ہے سپیکر نے سفارتخانہ کرپشن سکینڈل کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیجتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ چیئرمین نیب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے سکینڈل کی تحقیقات سرد خانہ میں ڈالنے اور کرپشن کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر کارروائی کرتے یاد رہے کہ مشرف دور میں انڈونیشیا میں پاکستانی سفیر ایک سابق فوجی جرنیل تھے جنہوں نے جکارتہ میں اربوں روپ ے کا سفارتخانہ فروخت کرکے قومی خزانہ کو اربوں روپے نقصان پہنچایا تھا جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تحقیقات آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں شروع کرنے کی ہدایت کی نیب نے دیگر سکینڈلز کی طرح یہ سکینڈلز بھی سرد خانے میں ڈال رکھا ے جس کی واحت پارلیمنٹ نے طلب کرلی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.