میاں صاحب کا کچھ پتہ نہیں کسی وقت خود کش حملہ کردیں،عمرا ن خان
جمعرات 25 فروری 2016 16:21
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان نے کہا ہے کہ میاں صاحب کا کچھ پتہ نہیں،کسی بھی وقت خود کش حملہ کردیں،پاکستانی جمہوریت کیلئے دھرنا ضروری تھا، اورنج ٹرین منصوبے پر پیسہ لگانے سے قومیں ترقی نہیں کرتیں، ایشین ٹائیگر بننے سے پہلے انسانو ں پر پیسہ لگانا ضروری ہے، کوشش کر رہا ہوں طالب علموں میں سے لیڈر سامنے لاؤں۔
وہ جمعرات کو پشاور یونیورسٹی میں طلبہ سے لیڈر شپ کے موضوع پر کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ قوموں کو لیڈرہی نیچے سے بلندی کی طرف لیکر جاتے ہیں،میرا سارا پیسہ پاکستان میں ہے۔ کسی دوسرے ملک میں پیسہ چھپا کر نہیں رکھا،کبھی سوچا نہیں تھا کہ پاکستان کے علاوہ کہیں رہنا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جو قوم انسانوں پر پیسہ نہیں لگاتی ۔
وہ ترقی نہیں کرتی،ہم نے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر لگایاہے،کے پی کے میں تعلیم کے بجٹ کو مزید بڑھائیں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہاکہ جمہوریت کیلئے دھرنا ضروری تھا،مجھے افسوس ہے کہ ہمیں کہاں کھڑ ا ہونا تھاو ر اب کہاں کھڑے ہیں، جمہوریت کی بحالی کیلئے میرا فٹ ہونا بہت ضروری ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میٹرو ٹرین پر پیسہ لگانے سے قومیں نہیں بنتیں، ایشین ٹائیگر بننے سے پہلے انسانوں پر پیسہ لگانا ضروری ہے،لیڈر بننے کیلئے بڑی سوچ رکھنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا کچھ پتہ نہیں کہ کسی بھی وقت خود کش حملہ کر دیں،میاں صاحب کو اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کی عادت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.