بلٹ پروف گاڑی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل جاری ،سماعت29 فروری تک ملتوی
جمعرات 25 فروری 2016 20:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی کے عدالتی فیصلے کیخلاف وفاق کی اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نورالحق قریشی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالت اس کیس میں کسی بھی ایسے ریکارڈ یا فیصلوں کو اہمیت نہیں دے گی جس کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔
گزشتہ روز جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل فضل الرحمان نیازی ، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ جبکہ مقدمے کے دوسرے فریق ایڈووکیٹ ریاض حنیف راہی عدالت میں پیش ہوئے ایڈووکیٹ شیخ احسن الدین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کراچی اسٹیل ملز ، لینڈ مافیا اور لاپتہ افراد کے حوالے سے حساس مقدمات کے فیصلے جاری کئے جس سے ان کو سکیورٹی خدشات لاحق تھے ضلعی کچہری میں افتخار چوہدری پر خود کش حملہ اور بارہ مئی کا سانحہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو جان کو خطرہ ہے اس پر جسٹس نور الحق قریشی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بارہ مئی کے واقعہ بارے میں ہمیں نہ بتایا جائے اس حوالے سے ہم بہت کچھ جانتے ہیں عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس کیس کو ایک ہفتے کے اندر نمٹانے کی ہدایت کی تھی لیکن اس کیس کو دو ہفتوں سے زیادہ ہوچکے ہیں شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اپنی مرضی سے گاڑی مہیا کی کچھ لوگوں کو تو سالہا سال کیلئے گاڑی دی جاتی ہے اور ہمیں تین ماہ کیلئے گاڑی دینے کی بات کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ مخالف فریقین کی جانب سے یہ کہنا کہ ہمیں نہیں سنا گیا ریکارڈ کیخلاف بات ہے ریکارڈ پر یہ بات نہیں کہ جسٹس تصدق جیلانی نے سکیورٹی واپس کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.