ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی عدم تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
جمعرات 25 فروری 2016 21:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی عدم تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزارنوشاب اے خان ایڈووکیٹ نے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کاآئینی عہدہ کسی صورت خالی نہیں رکھا جا سکتا۔
(جاری ہے)
نوید رسول مرزا کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے استعفیٰ کے ایک ماہ گزرنے کے باوجود اس عہدے پر نئی تقرری نہیں کی گئی جس سے سائلین اور وکلاکو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے کے خالی ہونے کے پندرہ یوم کے اندر اس عہدے کو پر کیا جانا لازم ہے مگر حکومت پنجاب اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر فوری تقرری کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.